بھارت

بھارت کے جارحانہ عزائم جاری، راج ناتھ سنگھ نے جدید ہتھیار فوج کے حوالے کر دیے

نئی دلی16 اگست (کے ایم ایس)
بھارت کے جارحانہ عزائم جاری رکھتے ہوئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج جدید ہتھیار اور گولہ بارود اپنی فوج کے حوالے کردیئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راج ناتھ سنگھ نے یہ جدید ہتھیار اس وقت فوج کے حوالے کئے ہیں جب اسے لداخ میں چین کے ساتھ لائن آف ایکچوئل کنٹرول(ایل اے سی)پر بڑھتے ہوئے چیلنجوں کے کا سامنا ہے ۔فوج کے حوالے کئے گئے ان جدید ہتھیاروں میں AK-203 اسالٹ اور F-INSASرائفلوں کے علاوہ نئی اینٹی پرسنل مائن نیپن(Nipun) اوردیگرشامل ہیں۔ ان ہتھیاروں کو ناگپور کی ایک پرائیویٹ فرم اکنامک ایکسپلوسیوز لمیٹڈاور دیگر بھارتی دفاعی مینوفیکچرنگ کمپنیوں نے تیار کیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button