مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلباءکا مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری کیخلاف احتجاجی مارچ

علی گڑھ بھارت25ستمبر( کے ایم ایس)
بھارت میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے طلباءکے ایک گروپ نے معروف عالم دین مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری کے خلاف کیمپس میں احتجاجی مارچ کیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی انسداد دہشت گردی سکارڈ( اے ٹی ایس) نے مولانا کلیم صدیقی کو گزشتہ ہفتے میرٹھ سے گرفتار کیا گیا تھا اور ایک مقامی عدالت نے انہیں 5 اکتوبر تک عدالتی تحویل میں دے دیا ہے۔ ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ لوگوں کو زبر دستی مذہب تبدیل کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔ طلباءنے اس موقع پر صدر کے نام ایک یادداشت جامعہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے حوالے کی جس میں کہا گیا ہے کہ کہ مبینہ طور پر تبدیلی مذہب پر مسلم علماءکی گرفتاری اور شہریت کے معاملے پر آسام میں مسلمانوں کو ہراساں اور بے دخل کرنا مسلمانوں کے ذہنوں میں خوف اور عدم تحفظ کا ماحول پیدا کر رہا ہے ۔ یادداشت میں مزید کہا گیا ہے کہ اقلیتوں کو اس طرح شکار بنانا ملک میں امن و استحکام کے لیے خطرے کا باعث ہے۔اے ٹی ایس نے مذہبی تبدیلی کے مبینہ کیس میں اب تک مولانا صدیقی سمیت 11 افراد کو گرفتار کیا ہے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button