مقبوضہ جموں و کشمیر

پروفیسر سوز کا مقبوضہ جموں وکشمیر میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کے بھارتی اقدامات پر اظہار تشویش

سرینگر20اگست(کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کانگریس کے سینئر رہنما پروفیسر سیف الدین سوز نے مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے بھارتی وزیر نریندر مودی کے اقدامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کشمیریوں سے کہا کہ وہ اسکے خلاف کھڑے ہوں۔
پروفیسر سوز نے ایک بیان میں مقامی سیاسی جماعتوں کے اتحاد” پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن “پر زور دیا کہ وہ ناروا بھارتی اقدامات کے خلاف ہڑتال کی کال دے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس لڑائی کو غیر معمولی طریقے سے لڑنے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں کیے جانے والے اقدامات یہ بھی شامل ہو کہ بھارتی صدر کو ایک یاد داشت پیش کی جائے جس میں کہا جائے کہ جموںوکشمیر میں آبادی کے تناسب کو غیر آئینی اور غیر جمہوری طریقے سے تبدیل کرنے کا مودی کا فورمولہ علاقے میں زبردست غیر یقینیت اور معاشترتی اضطراب پیدا کرے گا اور امن و سکون درہم برہم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو تکبر میں اندازہ نہیں ہے کہ کشمیر ابھی بھی اقوام متحدہ کے ایجنڈے میں شامل ہے اور مودی جو کچھ کر رہے ہیں اس سے بھارت کی ساکھ عالمی سطح پر بگڑ جائے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button