مقبوضہ جموں و کشمیر

کولگام :خاتون ٹیچر کو اسکول میں گولی مار کر قتل کردیاگیا

سرینگر 31مئی(کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک خاتون ٹیچر کو اسکول میں گولی مارکر قتل کردیاگیاہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے گوپال پورہ کے ہائی اسکول میں حملہ آوروں نے ایک خاتون ٹیچر پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی ۔ اسے فوری طورپر ڈسٹرکٹ ہسپتال کولگام منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ مقتول ٹیچر کی شناخت رجنی کے طور پر ہوئی ہے جو ضلع سانبہ کے رہائشی راج کمار کی بیوی تھی۔حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے بھارتی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے ۔
دریں اثناء وادی کشمیر میں تعینات کشمیری پنڈت ملازمین خاتون ٹیچر کے قتل کے خلاف مختلف مقامات پر سڑکوں پر نکل آئے۔ پنڈت ملازمین نے سرینگر کے علاقوں لال چوک اور بٹوارہ اور جنوبی کشمیر کے قصبے قاضی گنڈ میں احتجاجی مظاہرے کیے۔ انہوں نے کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ملازمین کی فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے میں ناکامی پر حکام کے خلاف نعرے لگائے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button