مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری

اسلام آباد21اگست(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںمیں بھارتی فوجیوں کی طرف سے ماورائے عدالت اور دوران حراست قتل کی صورت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے 19اگست 2022کو جموں کی کوٹ بھلوال جیل میں کٹھوعہ کے علاقے رام پورہ سے تعلق رکھنے والے ایک قیدی منی محمد کو شہید کردیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے انہیں رواں ماہ کے اوائل میں گرفتار کیا تھا اور جیل میں تفتیش کے دوران بھارتی پولیس، این آئی اے اور جیل حکام کی طرف سے انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنائے جانے اور ہراساں کئے جانے کے بعد ان کی موت واقع ہوگئی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی پولیس اور این آئی اے ان سے جموں کے سرحدی علاقوں سے ہتھیاروں اور دھماکہ خیز مواد کے حصول اور نقل وحمل میں ملوث ہونے کے الزام پر پوچھ گچھ کر رہی تھی ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی پولیس مذکورہ قیدی کو قتل کرنے کے جرم کو چھپاتے ہوئے یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ اس کی موت جیل میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔رپورٹ میں افسوس کا اظہارکیاگیا ہے کہ اس سے قبل بھارتی پولیس نے اسی جیل میں نظر بند محمد علی حسین کو ضلع جموں میں اور ضیا مصطفی کو ضلع پونچھ میں جعلی مقابلوں میں شہید کیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button