مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر، بھارتی پولیس نے دو بے گناہ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا

سرینگر05 نومبر(کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور میں دو بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
بھارتی پولیس، فوجیوں اور نیم فوجی دستوں نے رضوان مشتاق وانی کے نام سے ایک نوجوان کو سوپور قصبے کی شاہ فیصل مارکیٹ سے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا۔بھارتی پولیس نے دوسرے نوجوان جمیل احمد پارہ کو تاپرپٹن کے علاقے میں گھر پر چھاپے کے دوران گرفتار کر لیا۔پولیس نے گرفتار نوجوانوں کی گرفتاری کو جواز فراہم کرنے کیلئے عسکریت پسند تنظیم کا رکن قرار دیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button