مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت نے کشمیر ی مسلمانوں پر مظالم کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں، رپورٹ

222اسلام آباد 21 اگست (کے ایم ایس) آج دہشت گردی کے متاثرین کی یاد اور خراج عقیدت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ۔ اقوام متحدہ کے بیان کے مطابق یہ دن منانے کا مقصد دہشت گردی کے متاثرین کی ضروریات کو پورا کرنا اور ان کے حقوق کو برقرار رکھاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آر ایس ایس کے منظم اور مسلح انتہا پسندوں کی طرف سے بھارت بھر میں مسلمانوں کو پیٹ پیٹ کر قتل کیا جا رہا ہے جبکہ بھارتی فورسز اہلکاروں نے مقبوضہ جموںوکشمیر میں نہتے مسلمانوں پر مظالم کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ بھارتی فورسز اہلکار مقبوضہ علاقے میں خواتین ، بچوں اور معمر افراد سمیت لوگوں پر گولیاں برسا رہے ہیں اور انہیں جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں مسلمانوں کی نسل کشی کا سلسلہ بلا روک ٹوک جاری ہے جو عالمی برادری دنیا کیلئے چشم کشا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد علاقے میں اظہار رائے کی آزادی سمیت تمام بنیادی حقوق سلب کر لیے ہیں۔
رپورت میں کہا گیا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم پر بھارت کا محاسبہ کرے۔رپورٹ میں مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ جموںوکشمیر میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے ۔رپورٹ میں مسلم دنیا بالخصوص اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ملکوں پر زور دیا گیا کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھائیں اور بھارت کو پابندیو ں کے زمرے میں لائیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button