بھارت

نریندرمودی نے محسوس کرلیا ہے کہ وہ جلد جانے والے ہیں، کانگریس

نئی دلی:کانگریس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو چاہیے کہ وہ دوسروں سے سوال کرنے کے بجائے اپنی حکومت کی کارکردگی میں نقائص اور پالیسیوں کی ناکامی کو تسلیم کریں۔
کشمیر میڈیاسرو س کے مطابق کانگریس کے انچارج شعبہ مواصلات جئے رام رمیش نے نئی دلی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو یہ تسلیم کرنا چاہیے کہ 12برس کے اقتدار کے بعد بھی مہنگائی پر قابو نہیں پایا گیا، مناسب روز گار کے مواقع پیدا نہیں کیے گئے اور خانگی شعبہ میں سرمایہ کاری کی رفتار سست ہوئی ہے۔
انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم نے ایک پروگرام کے دوران صنعت سے وابستہ رہنماﺅں کو جس طرح سے مخاطب کیا ، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ مایوس اور دل شکستہ ہیں ،وزیر اعظم نے دولت پیدا کرنے والوںپر ہی حملہ کیااور کانگریس نے اپنے انتخابی منشور میں جو کچھ کہا تھا ، وزیر اعظم وہی دہراتے رہے۔
جئے رام رمیشن نے کہا کہ نریندر مودی نے صنعت سے وابستہ سرکردہ شخصیات سے ملازمتوں کے مناسب مواقع پیدا نہ کرنے اور حکومت کی طرف سے ٹیکس میں رعایتوں کے باوجود مزدوروں کی تنخواہ نہ بڑھانے پر ان سے سوال کیا تھا، یہ وہی بات ہے جو کانگریس نے کہی تھی جس پر اسے شہری نکسل کہا گیا ۔انہوںنے کہاکہ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ نریندر مودی کو محسوس ہو گیا ہے کہ وہ اپنا جھولا اٹھا کر جانے والے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button