پاکستان

بھارت: مسلمانوں کے خلاف تعصب کا سایہ کھیلوں پر بھی پڑنے لگا، بولرمحمد سراج کے ساتھ امتیازی سلوک

نئی دہلی :  بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تعصب کا سایہ اب وہاں کی کھیلوں پر بھی پڑ گیا ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ عمران مسعود نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں فاسٹ بولر محمد سراج کو پلیئنگ الیون سے باہر رکھنے کو ان کی مذہبی شناخت سے جوڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سراج کی مسلسل اچھی کارکردگی کے باوجود ان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عمران مسعود نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سراج کو ٹیم سے باہر رکھنے کے فیصلے پر سوال اٹھایا اور کہا کہ اس اقدام سے امتیازی سلوک کے حوالے سے سنگین سوالات پیدا ہوتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ کہا جا رہا ہے کہ اچھی کارکردگی کے باوجود انہیں ٹیم میں جگہ نہیں دی گئی۔ ان کا نام ‘سراج’ ہے، اور شاید اسی وجہ سے انہیں شامل نہیں کیا گیا۔ اگر آپ اچھی کارکردگی کے باوجود ان کا انتخاب نہیں کر رہے ہیں، تو یہ واضح طور پر امتیازی سلوک ہے۔”
عمران مسعود کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کئی سابق بھارتی کرکٹرز بھی سراج کو پلیئنگ الیون سے باہر رکھنے پر تنقید کر رہے ہیں۔سابق ہیڈ کوچ روی شاستری نے اس فیصلے پر سوال اٹھاتے ہوئے سراج کے تجربے، جارحانہ بولنگ اور میچ پر اثر ڈالنے کی صلاحیت کا ذکر کیا۔ بلے باز سنیل گواسکر نے بھی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سراج نے کبھی بھارت کو مایوس نہیں کیا اور وہ بہترین فارم میں تھے۔سابق کپتان اور تلنگانہ کے وزیر محمد اظہر الدین نے بھی اس فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
سراج کو ٹیم سے باہر رکھنے کا معاملہ اس لیے بھی توجہ طلب ہے کیونکہ ‘ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ’ کے موجودہ سائیکل میں ان کا ریکارڈ انتہائی شاندار رہا ہے۔ وہ اس وقت اس سائیکل میں بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں؛ انہوں نے 11 میچوں میں 26.81 کی اوسط اور 45.69 کے اسٹرائیک ریٹ سے 43 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
اس واقعے نے ان خدشات میں مزید اضافہ کر دیا ہے کہ نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی حکومت کے دور میں مسلمانوں کے خلاف نفرت بھارتی معاشرے کے مختلف شعبوں میں سرایت کر رہی ہے اور اب کھیلوں کا میدان بھی فرقہ وارانہ تعصب کی زد میں آ گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button