بھارت

پاکستان میں براہموس میزائل فائرکرنے میں ملوث بھارتی فضائیہ کے3افسر برطرف

نئی دلی 23اگست (کے ایم ایس )
بھارتی فضائیہ نے کہا ہے کہ رواں سال مارچ میں پاکستا ن میں غلطی سے براہموس میزائل فائر کرنے میںملوث تین افسروں کو برطرف کیا گیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فضائیہ نے ایک بیان میں کہا کہ واقعے کی ذمہ داری کے تعین کیلئے حقائق جاننے کے لئے ایک انکوائری کمیٹی بنائی گئی تھی۔ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں فضائیہ کے تین افسروں کی جانب سے مروجہ قواعد و ضوابط سے غفلت کے باعث میزائل فائر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔برطرف کیے گئے افسران میں گروپ کیپٹن ، ونگ کمانڈر اور سکوارڈن لیڈر رینک کے افسران شامل ہیں۔
یہ قابل ذکر ہے کہ 9مارچ کوبھارت سے فائر کیا گیا ایک سپر سانک میزائل پاکستان میں میاں چنوں کے علاقے میں گراتھا۔بھارت نے میزائل فائرنگ کے واقعے کومعمول کے مرمتی کام کے دوران تکنیکی خرابی قراردیاتھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button