بھارت

چھتیس گڑھ: سڑک حادثے میں چاربچوں سمیت گیارہ افراد ہلاک

رائے پور24فروری (کے ایم ایس ) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بلودہ بازار ایک سڑک حادثے میں چار بچوں سمیت گیارہ افراد ہلاک جبکہ دس سے زائد زخمی ہو گئے۔
پولس نے بتایا کہ بھٹاپارہ روڈ پر کھمریا گاو¿ں کے قریب جمعرات کو رات دیر گئے ایک پک اپ گاڑی ٹرک سے ٹکر ا گئی جس کے نتیجے میں پک اپ میں سوار افراد کی موت واقع ہو ئی۔ مرنے والوںکا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔ تصادم اتنا زوردار تھا کہ 11 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ 10 زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button