وارانسی کی عدالت نے گیانواپی مسجد کیس میں اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا
وارانسی 24 اگست (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست اتر پردیش کی وارانسی ڈسٹرکٹ کورٹ نے تاریخی گیا نواپی مسجد تنازعے سے متعلق مقدمے میں اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو 12 ستمبر کو سنایا جائیگا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلعی عدالت کے جج اجے کرشن وشویش نے بدھ کو مقدمے کی سماعت کے دوران مسجد انتظامیہ کمیٹی اور ہندوتو اتنظیموں سمیت فریقین کے دلائل سننے کے بعد اپنافیصلہ محفوظ کیا۔عدالت مقدمے کا فیصلہ 12ستمبر کو سنائے گی۔ فیصلے میں گیانواپی مسجد سے مبینہ طورپر برآمد ہونے والے شیو لنگ اور مسجد مندر کی جگہ پر بنائے جانے سے متعلق ہندو توا تنظیموں کے دعویٰ سے متعلق دائر مقدمے کے قابل سماعت ہونے کا فیصلہ کیاجائے گا۔مسجد انتظامیہ کمیٹی کی طرف سے ایڈووکیٹ شمیم احمد اور ہندوتوا تنظیموں کی طرف سے مان بہادر سنگھ نے مقدمے میں اپنے دلائل دیے ۔
واضح رہے کہ ہندتوا تنظیموں نے وارانسی میں واقع تاریخی گیانواپی مسجد کے احاطے سے کھدائی کے دوران مبینہ طورپر شیو لنگ برآمد ہونے کا دعویٰ کیاتھا جبکہ مسلم فریق نے اسے فوارہ قراردیا تھا ۔