بھارت

جارجیا: ریستوران سے 11بھارتی شہریوں کی لاشیں برآمد

تبلیسی:
سابق سوویت جمہوریہ جارجیاء کے سیاحتی مقام گڈوری کے ایک ریستوران سے 11بھارتی شہریوں کی لاشیں ملی ہیں ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جارجیا کی وزارت داخلہ نے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ یہ واقعہ جارجیا کے علاقے کازبیگی کے سب سے بڑے اور بلند ترین سکی ریزورٹ میں پیش آیا۔ پولیس کو 11بھارتی شہریوں اور ایک مقامی شخص کی لاش گڈوری میں ایک ہندوستانی ریستوران کے کمرے سے ملی ہیں ۔وزارت نے خدشہ ظاہر کیاہے کہ گزشتہ روز ریسٹورنٹ میں بجلی کی بندش کے باعث جنریٹر وہاں رکھا گیا تھا جس کے دھوئیں کے باعث یہ اموات ہوئی ہیں ۔واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button