بھارت

بھارتی بحریہ نے نئے میزائل کا تجربہ کرلیا

62904510_101نئی دہلی 24 اگست (کے ایم ایس) انڈین ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی اور) اور بھارتی بحریہ نے کہا ہے کہ انہوں نے اڈیسہ کے ساحل سے دورچاندی پور کے انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج (آئی ٹی آر) سے زمین سے فضا میں مار کرنے والے درمیانہ درجے کے ایک نئے میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ VL-SRSAM میزائل کے حصول کے بعد بھارتی بحریہ کو مختلف فضائی خطرات کو بے اثر کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ میزائل 40-45 کلومیٹر دور تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے او یہ آواز کی رفتار سے تیز سفر کر سکتا ہے۔بھارتی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ میزائل نے انتہائی درستگی کے ساتھ ہدف کو نشانہ بنا لیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button