بھارت

لائن آف ایکچول کنٹرول پر چینی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں متعد دبھارتی فوجی زخمی

نئی دلی 13 دسمبر (کے ایم ایس)
بھارتی اور چینی فوجیوں کے درمیان اروناچل پردیش میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی)پر ہونی والی جھڑپوں میں متعدد بھارتی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بھارتی فوجی ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ 9دسمبر کواروناچل پردیش کے توانگ سیکٹر میں ایل اے سی میں ہونے والی جھڑپوں میں دونوں طرف کے بعض فوجی معمولی زخمی ہوئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق یہ جھڑپ جمعہ کو ہوئی جس میں دونوں ممالک کے فوجی معمولی زخمی ہوئے اور اس کے بعد دونوں افواج پیچھے ہٹ گئے۔ لداخ کی گلوان وادی میں جون 2020میں بھارت اور چین کے درمیان جھڑپوں کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں ممالک کی افواج آمنے سامنے آئی ہیں ۔ان جھڑپوں میں 20ہندوستانی اور4چینی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button