بھارت

مودی حکومت بھارت کے نوجوانوں کا مستقبل تاریک کر رہی ہے : راہل گاندھی

نئی دلی 26ستمبر (کے ایم ایس) بھارت میں کانگریس پارٹی کے رہنماء راہل گاندھی نے کہا ہے کہ مودی حکومت کی پالیسیوں نے ملک کے ہر طبقہ کو مایوس کیا ہے اور خاص طور پر بے روزگار نوجوانوں کی امیدوں پر پانی پھیر کر ملک کے مستقبل کو تاریکی میں دھکیل دیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہاکہ بھارت جوڑو یاترا میں بڑی تعداد میں نوجوان شامل ہو رہے ہیں اور اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ملک کے نوجوان مودی حکومت کی پالیسیوں سے مایوس ہیں ملک میں بیروزگاری 45سال کی بلند ترین سطح پرہے، چھوٹے تاجروں کے لیے کام کرنا مشکل ہوگیا ہے اور روزگار کی تلاش میں بھٹکنے والے نوجوانوں کو اب بھارت جوڑو یاترا ہی امید کی واحد کرن نظر آتی ہے۔ راہل گاندھی نے کہاکہ8 سال قبل مودی جی نے نوجوانوں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ سالانہ دو کروڑ نوکریاں دیں گے لیکن آج صورتحال یہ ہے کہ ملک میں 45سال میں سب سے زیادہ بے روزگاری ہے، نوجوان مایوس اور ناامیدیں ہو چکے ہیں اور لوگوں کو اپنے بچوں کو تعلیم دلوانے میں شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ملک کے 42فیصد نوجوان بے روزگار ہیں، گزشتہ 5برس میں بے روزگاری دوگنی ہو گئی ہے، نوجوان بے چین ہیں اور ہم انہیں تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔ بی جے پی حکومت نے نوجوانوں کے حوصلوں پر کاری ضرب لگائی ہے، جھوٹ بول کر انہیں دھوکہ دیا ہے اوران کے خواب چکنا چور کر دیے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button