بھارت

بلقیس بانو کیس کے مجرموں کی رہائی ،بھارتی سپریم کورٹ نے گجرات حکومت کو نوٹس جاری کردیا

بلقیس بانو کیس کے مجرم (فوٹو: ٹویٹر گراب)

نئی دہلی 25 اگست (کے ایم ایس) بھارتی سپریم کورٹ نے2002کے مسلم کش فسادات کے دوران مسلمان خاتون بلقیس بانو کی آبروریزی اور ان کے رشتہ داروں کے قتل کے الزام میں سزا یافتہ 11 افراد کو دی گئی معافی پر ریاست گجرات کی حکومت کو نوٹس جاری کردیا ہے۔
یہ پیشرفت بلقیس بانو کیس کے مجرموں کی رہائی کے خلاف دائر درخواست کے بعد ہوئی ہے۔ یہ درخواست ایڈوکیٹ اپرنا بھٹ اور سینئر ایڈوکیٹ کپل سبل نے سپریم کورٹ میں جمع کرائی ہے ۔ انہوںنے درخواست میں کہا کہ بلقیس بانو جو اس وقت حاملہ تھی کی عصمت دری کی گئی اور انکے رشتہ داروں کو قتل کیا گیا لہذا وہ مجرموں کی معافی کے حکم کو چیلنج کر رہے ہیں۔
عرضداشت سبھاشنی علی، ریوتھی لاﺅ ل اور روپ ریکھا رانی نے دائر کی ہے۔ گجرات حکومت نے 15اگست کو بھارتی یوم آزادی کے روز بہیمانہ واقعے کے گیارہ مجرموں کی معافی کا اعلان کیا تھا۔ بی جے پی رہنماﺅں نے گودھرا سب جیل سے باہر آنے پر مجرموں کا گرمجوشی سے استقبال کیا تھا اور انہیں ہار پہنائے تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button