بھارت

گجرات: ہند و توا ہجوم نے دو مزدوروں کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا

گاندھی نگر 23مارچ (کے ایم ایس)بھارتی ریاست گجرات میں ہندو توا ہجوم نے دو مزدوروں کو چور ہونے کے شبہ میں پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کلمان گگن نامی ایک 35 سالہ نیپالی شہری کو ضلع احمد آباد کے علاقے چنگودر میں پیٹ پیٹ کر مار دیا گیا۔ یہ واقعہ اتوار کے روز پیش آیا۔
پولیس کو گگن کی لاش ایک نہر سے ملی جس کے بعد 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ایک اور بہیمانہ واقعے میں ریاست چھتیس گڑھ کے ایک مزدوررمیش کمار کو گجرات کے ضلع کھیڑا کے گاﺅں سودھاونسول میں پیٹ پیٹ کر قتل کیا گیا۔یہ واقعہ پیر کے روز پیش آیا تھا۔ایک پولیس انسپکٹر ایم این پنچل نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ گاو¿ں والوں نے رمیش پر چور ہونے کا شبہ کیا اور اسے مارا پیٹا جس سے اسکی موت ہوگئی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button