مقبوضہ جموں و کشمیر

نئی دلی : بھارتی ایجنسی نے ہوائی اڈے سے کشمیری تاجر کو گرفتار کر لیا

نئی دہلی 26 اگست (کے ایم ایس)بھارتی تحقیقاتی ایجنسی ” ایس آئی اے “نے نئی دلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ (آئی جی آئی) سے ایک کشمیری تاجر کو گرفتار کرلیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے فاروق احمد نائیکو کو متحدہ عرب امارات سے نئی دلی ایئرپورٹ پہنچنے پر گرفتار کیا۔
فاروق احمد کو ایک دہائی قبل بھی بھارتی شہر ممبئی میں ایک جعلی مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ بعد ازاں رہائی کے بعد وہ متحدہ عرب امارات چلے گئے تھے وہ وہاں کاروبار کر رہا تھا۔ بھارتی فوجیوں نے انکے والد کو 80 کی دہائی میں بارہمولہ میں دوران حراست شہید کر دیا تھا
دریں اثنا” ایس آئی اے“ نے عبدالرشید اور شہید سرتاز احمد کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے “ کے تحت جموںکی ایک عدالت میں فرد جرم دائر کر دی ہے ۔ سرتاج احمد کو بھارتی فوجیوں نے 2009 میں شہید کیا تھا۔
ادھر مقبوضہ علاقے کی ہائی کورٹ نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بند سید محمد اظہر امین شاہ اور رئیس احمد بٹ کی درخواستیں ضمانتیں خارج کر دی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button