پاکستان

پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی قیدی کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت

اسلام آباد6 2 اگست (کے ایم ایس) بھارتی ناظم الامور کو آج اسلام آباد میں وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی قابض فوجیوں کے ہاتھوں ایک پاکستانی قیدی محمد علی حسین کے ماورائے عدالت قتل پر شدید احتجاج کیا گیا۔ محمد علی حسین کو گزشتہ ہفتے جموں خطے کے علاقے ارنیامیں ایک جعلی مقابلے میں قتل کیا گیا تھا۔
محمد علی حسین 2006 سے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیرمیں جموں خطے کی کوٹ بھلوال جیل قید تھے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک پریس بیان میں کہا کہ بھارتی ناظم الامور کو بتایا گیا کہ محمد علی حسین کے پر اسرار حالات میں قتل نے ایک بار پھر پاکستان کے اس دیرینہ موقف کی تصدیق کر دی ہے کہ بھارتی قابض فورسز مقبوضہ علاقے میں پاکستانی اور کشمیری قیدیوں کے ماورائے عدالت قتل میں میں ملوث ہیں۔ ناظم الامور کو ایک اور پاکستانی قیدی ضیاءمصطفی کے بارے میں بھی یاد دلایا گیاجنہیں بھارتی فوجیوں نے گزشتہ برس اسی طرح کے ایک جعلی مقابلے میں شہید کر دیا تھا۔
پاکستان نے محمد علی حسین کے ماورائے عدالت قتل کے حوالے سے پیش کی گئی ناقابل فہم بھارتی وضاحت کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت فوری طور پر اس بہیمانہ واقعے کی تفصیلات فراہم کرے۔ بھارتی حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ شہید کے اہل خانہ کی خواہش کے مطابق انکی میت پاکستان کے حوالے کرے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری سے اپنے اس مطالبے کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ انسانی حقوق کے عالمی قانون کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں پر بھارت کا محاسبہ کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button