مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر: آتشزدگی کے باعث7 رہائشی مکان خاکستر، دو افراد جھلس گئے
سرینگر17 دسمبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سری نگر میں جمعہ کی رات دیر گئے آتشزدگی کیوجہ سے کم از کم سات مکان اور دو دکانیںخاکستر ہو گئے جبکہ ایک فائر فائٹر سمیت دو افراد جھلس گئے۔
سری نگر کے علاقے چاند پورہ (گدود باغ) میں جمعہ کی رات دیر گئے ایک رہائشی مکان میں آگ بھڑک اٹھی جس نے فوری طور پر دوسرے گھروں کو لپیٹ میں لے لیا۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ آگ پر پابو پانے کی کوششوں کے دوران رﺅف وانی نامی ایک فائر فائٹر اور ایک گھر کا مالک الطاف احمد شیخ جھلس کر زخمی ہو گئے۔