بھارت

نئی دلی :لوک سبھا سیکریٹریٹ نے راہل گاندھی کونااہل قراردے دیا

نئی دلی 24 مارچ(کے ایم ایس)
بھارت میں کانگریس پارٹی کے رہنماء راہل گاندھی کو گجرات کی سیشن عدالت کی طرف سے ہتک عزت کے ایک مقدمے میں دو سال قید کی سزاسنائے جانے کے بعد اب لوک سبھا سیکریٹریٹ نے ان کی پارلیمنٹ کی رکنیت ختم کردی ہے ۔
راہل گاندھی کو گزشتہ دودونوں میں ملنے والا یہ دوسرا شدید جھٹکا ہے ۔ WhatsApp Image 2023-03-24 at 2.42.50 PMگزشتہ روز 23مارچ کوگجرات کی سورت سیشن عدالت نے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف توہین آمیز بیان کے سلسلے میں ہتک عزت کے مقدمے میں انہیں قصوروار قرار دیتے ہوئے دو سال قید کی سزا سنائی تھی اور15ہزار روپے کا جرمانہ کیاتھا۔ آج جمعہ کو لوک سبھا سکریٹریٹ نے ان کی پارلیمانی رکنیت کوختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔عدالت کی طرف سے سزا سنائے جانے کے بعد سے ہی خدشہ ظاہر کیاجارہا تھا کہ اب راہل گاندھی کی پارلیمنٹ کی رکنیت کسی بھی وقت ختم کی جاسکتی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالتی فیصلے کے بعد ہی راہل گاندھی کو نااہل قرار دیے جانے کا عمل شروع ہو گیا تھا جس کے بعد آج لوک سبھا سیکریٹریٹ نے ان کی پارلیمنٹ کی رکنیت ختم کئے جانے نوٹیفیکیشن جاری کردیاہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button