ویر ساورکر کے پوسٹروں کو چھونے والوں کے ہاتھ کاٹ دیے جائیں گے : ہندو سینا کی دھمکی
بنگلورو23اگست (کے ایم ایس )
بھارتی ریاست کرناٹک میں ہندو انتہا پسند تنظیم ہندو سینا کے سربراہ پرمود متھالک نے دھمکی دی ہے کہ اگر ریاست میں لگائے گئے ہندوتوا تنظیم راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کے بانی لیڈر ویر ساورکر کے پوسٹروں کوکسی نے چھونے کی بھی کوشش کی تو اس کے ہاتھ کاٹ دیے جائیں گے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے پرمود متھالک نے ایک بیان میں مسلمانوں کو خبردار کرتے ہوئے کہاکہ اگر ہندو سینا کے کارکنوں کی طرف سے کرناٹک میں لگائے گئے ہندوتوا نظریہ دینے والے آر ایس ایس کے بانی لیڈر ویر ساورکر کے پوسٹروں کوکسی نے ہٹانے کی کوشش کی تو اسے بخشتا نہیں جائے گا ۔ ہندو انتہاپسند تنظیم کے سربراہ نے کہاکہ اگر مسلمان اور کانگریس کے کارکن ویر ساورکر کے پوسٹروں کو چھوتے ہیں تو ان کے ہاتھ کاٹ دیے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ یہ ہماری وارننگ ہے جسے نظر انداز نہیں کیاجاناچاہیے۔متھالک نے یاد دلایا کہ ویر ساورکر نے بھارت کی آزادی کیلئے 23سال تک انگریزیوں کے خلاف جنگ لڑی تھی۔