مقبوضہ جموں و کشمیر
کپواڑہ اور گاندربل میں برفانی تودے گرنے کا انتباہ
سرینگر:
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کپواڑہ اور گاندربل کے اضلاع میں برفانی تودے گرنے کی وارننگ جاری کی ہے۔
جموں و کشمیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کپواڑہ اور گاندربل کے اضلاع میں برفانی تودے گرنے کاخطرہ ہے ۔ان اضلاع کے رہائشیوں سے کہاگیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور گھروں سے باہر جانے سے گریز کریں ۔