مقبوضہ جموں و کشمیر

سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کل مقبوضہ جموں وکشمیر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی

downloadسرینگر31اگست(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں تحریک مزاحمت کے قائد سید علی گیلانی کی پہلی برسی پرانہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کل یکم ستمبر کو مکمل ہڑتال کی جائے گی اورسرینگرکے علاقے حیدر پورہ کی طرف مارچ کیا جائے گا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے گزشتہ برس یکم ستمبر کو بھارتی پولیس کی حراست میںحیدر پورہ سرینگر میں اپنی رہائش گاہ پرجام شہادت نوش کیاتھا جہاں انہیں ایک دہائی سے زائد عرصے تک مسلسل نظربند رکھا گیا۔ہڑتال اور مارچ کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے اور دیگر حریت پسندتنظیموں نے اس کی حمایت کی ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے ائمہ مساجد اور علمائے کرام پر زور دیا ہے کہ وہ سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کریں اور مساجد میں خصوصی دعائوں کا اہتمام کریں۔ حریت کانفرنس نے کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں سے اپیل کی کہ وہ عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی مظالم کی طرف مبذول کرانے کے لیے احتجاجی مظاہرے کریں۔حریت قیادت نے بزرگ رہنما کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید علی گیلانی دیانت اور امانت کا مجسمہ تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی کشمیر کاز کے لیے وقف کر دی۔حریت قیادت نے کہاکہ سید علی گیلانی کو کشمیر کی تاریخ میں ہمیشہ ایک ایسے ہیرو کے طور پر یاد رکھا جائے گا جنہوں نے انتہائی جرات اور بہادر کے ساتھ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی رہنمائی کی۔ قیادت نے کہا کہ سید علی گیلانی کے مشن کو ہر قیمت پر منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button