سردار یعقوب کاسید علی گیلانی، شیخ تجمل الاسلام کو خراج عقیدت
اسلام آباد 14 ستمبر (کے ایم ایس) آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر سردار محمد یعقوب خان نے بابا حریت سید علی گیلانی اور محسن کشمیر شیخ تجمل الاسلام کو خراج عقیدت پیش کیاہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سردار محمد یعقوب خان آج اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزادکشمیر شاخ کے دفترپر گئے اورسید علی گیلانی اور شیخ تجمل الاسلام کے انتقال پراظہارتعزیت کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عظیم کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی اور محسن کشمیرشیخ تجمل الاسلام کا انتقال تحریک آزادی کشمیر کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس حقیقت میں کوئی شک نہیں ہے کہ یہ دو شخصیات کشمیر کی تحریک آزادی کی مضبوط اور توانا آواز تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے قابل قدر اور مضبوط حامی تھے۔ آزادکشمیر کے سابق صدر نے حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد کی ہرفورم پر پاکستان کی حمایت اور کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہاکہ کوئی کشمیری سید علی گیلانی کے ان تاریخی الفاظ کو بھول نہیںسکتا کہ ”ہم پاکستانی ہیں۔ پاکستان ہمارا ہے“۔ انہوں نے کہا کہ بزرگ رہنما نے اپنی پوری زندگی تحریک آزادی کشمیر کے لئے وقف کی ہے۔ سردار یعقوب خان نے کہا کہ کشمیرکاز کے لئے ان دونوں رہنماو¿ں کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کے مشن کی تکمیل تک جدوجہدجاری رہے گی۔