آزاد کشمیر

آزاد کشمیر میں بھی بھارتی یوم جمہوریہ کو ”یوم سیاہ“ کے طور پر منایا جا رہا ہے، بھارت مخالف مظاہروں، ریلیوں کا انعقاد

WhatsApp Image 2024-01-26 at 2.47.04 PM

 

مظفرآباد :بھارت کے یوم جمہوریہ کو آج مقبوضہ جموں وکشمیر کیساتھ ساتھ آزاد جموں وکشمیر بھر میں بھی یوم سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں دارالحکومت مظفرآباد اور دیگر شہروں میں بھارت مخالف احتجاجی مظاہرے اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پاسبان حریت جموں کشمیر نے مظفر آباد میں مظاہرے کا انعقاد کیا جس کی قیادت تنظیم کے چیئرمین عزیراحمدغزالی ، پیپلز پارٹی کے شوکت جاوید میر ، حریت رہنماو¿ں مشتاق الاسلام ، عثمان علی ہاشم ، شعیب احمد شاہ ، مہاجرین راہنماو¿ں اقبال یاسین اعوان ، محمد فاروق شیخ ، راجہ سجاد خان ، اسحاق شاہین ، چوہدری شہباز احمد ، محمد فیاض خان ، امتیاز عزیز اور دیگر نے کی۔ مظاہرین نے بھارتی جمہوریت ہائے ہائے ،ڈھونگ جمہوریت ہائے ہائے، جعلی جمہوریت ہائے ہائے کے نعرے لگائے۔ انہوںنے سیاہ جھنڈے ،بینراور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کیخلاف اور جموںوکشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کے حق میں نعرے درج تھے۔مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ، وزیر داخلہ امیت شاہ ، سیکورٹی ایڈوائزر اجیت دووال کے پتلے بھی نظر آتش کیے۔عزیراحمدغزالی اور دیگر مقررین نے اس موقع پر اپنی تقاریر میں کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں کشمیر میں بدترین دہشت گردی اور کشمیری مسلمانوں کے سیاسی ، مذہبی اور معاشرتی سمیت تمام بنیادی حقوق پامال کررہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بھارت جمہوریت کے نام پر ایک سیاہ دھبہ ہے جس نے کشمیریوں کا پیدائشی حق، حق خودارادیت سلب کررکھا ہے۔مقررین نے اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں بھارتی دہشت گردی کا نوٹس لیں اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کریں۔

IMG-20240126-WA0241تحریک شباب المسلمین سٹوڈنٹس ونگ کے زیر اہتمام بھی مظفر آباد کے شہید افضل گورو چوک میں بھارت مخالف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جسکی قیادت تنظیم کے نائب چیئرمین منیر احمد کونشی اور دیگر رہنماﺅں نے کی۔مظاہرے میں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی اور بھارت کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ بھارت ایک غاصب ملک ہے جس نے طاقت کے بل پر جموںوکشمیر پر قبضہ کر رکھا ہے ، بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کا جینا حرام کررکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کو ان کا پیدائشی حق حق خودارادیت نہیں دیتا ہم اسکا مکروہ چہرہ بے نقاب کرتے رہیں گے۔
احتجاجی مظاہرے کے اختتام پر افضل گورو چوک سے برہان وانی چوک تک ریلی نکالی گئی۔
WhatsApp Image 2024-01-26 at 6.32.11 PMپیر پنجال فریڈم موومنٹ کے زیرے اہتمام کوٹلی  کے علاقے گلپور میں میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت تنظیم کے نائب چیئرمین قاضی عمران، سینئر رہنما حاجی عارف ،سردار آفتاب عارف ، خواجہ ایاز اور دیگر نے کی۔ ریلی میں بڑی تعداد میں مہاجرین مقبوضہ جموں وکشمیر اور مقامی لوگ شریک تھے۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت جمہوری نہیں بلکہ ایک دہشت گرد ملک ہے جس نے 76برس سے مقبوضہ جموں کشمیر پرقبضہ کر رکھا ہے۔ انہوںنے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں جاری بھارتی دہشت گردی کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھارتی حکومت پر دباﺅ ڈالے۔

WhatsApp Image 2024-01-26 at 6.42.06 PMادھرمیر پور میں جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پرمنانے کیلئے منعقدہ ایک تقریب میں مقررین نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو دبانے کیلئے بھارت کے ظالمانہ ہتھکنڈوں کی شدید مذمت کی ۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کشمیری عوام کو بھارتی مظالم سے نجات دلائے اور انہیں ان کا ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت دلانے کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائے۔ تحریک حق خودارادیت کے چیئر مین راجہ نجابت حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ بیرون ملک مقیم کشمیری مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی اپنے حق خودارادیت کے حصول کی تحریک کی کامیابی کیلئے ہر انٹر نیشنل فورم پر اپنی آواز بلند کرتی رہے گی ۔انہوں نے کہاکہ کشمیری شہدا کا لہو ایک دن ضرور رنگ لائے گا اور وہ بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کر لیں گے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button