بھارت

موڈیز نے بھارت کی 2022کی معاشی ترقی کی شر ح کو گھٹا کر 7.7فیصد کر دیا

نئی دلییکم ستمبر (کے ایم ایس)
ریٹنگ ایجنسی موڈیز انویسٹرز سروس نے سال 2022کے لیے بھارتی معیشت کی ترقی کے تخمینے کو کم کرکے7.7 فیصد کر دیا ہے۔
رواں برس مئی میں موڈیز نے توقع ظاہر کی تھی کہ بھارتی معیشت 8.8 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی۔ تاہم اب ریٹنگ ایجنسی نے اپنے پہلے کے تخمینہ سے 1.1فیصد کی کمی کر دی ہے ۔گلوبل میکرو آٹ لک 2022-23 کی تازہ رپورٹس میں موڈیز نے کہا ہے کہ بھارت کا مرکزی بینک آر بی آئی 2023 میں مہنگائی پر قابو پانے کے لیے اپنا سخت موقف جاری رکھ سکتا ہے۔ موڈیز کے مطابق بھارت کی جی ڈی پی کی شرح نمو 2021میں 8.3 فیصد کے مقابلے 2022 میں 7.7فیصد رہے گی۔ 2023 میں یہ مزید گر کر 5.2 فیصد ہو جائے گی۔ موڈیز نے جی ڈی پی کے اعداد و شمار میں کمی کی وجہ مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافے، ملک کی سست عالمی نمو کو قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ موڈیز کی یہ رپورٹ بھارتی حکومت کی جانب سے جی ڈی پی کا تخمینہ جاری کرنے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button