بھارت

بھارت :استاد نے موٹر سائیکل چھونے پر دلت طالب علم کولوہے کی سلاخ سے تشدد کا نشانہ بنایا

لکھنو05ستمبر(کے ایم ایس)بھارتی ریاست اترپردیش میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک اسکول کے استاد نے ان کے موٹر سائیکل کو چھونے پرایک دلت طالب علم کوکلاس روم میں بند کر دیا اور اسے لوہے کی سلاخ سے تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے بتایاکہ یہ واقعہ جمعہ کو ناگرہ تھانے کی حدود میں واقع ہائر سیکنڈری اسکول رانا پور میں اس وقت پیش آیا جب چھٹی جماعت کے ایک دلت طالب علم نے اپنے استاد کرشنا موہن شرما کی موٹر سائیکل کو چھوا جس پراستاد نے مشتعل ہو کر پہلے طالب علم کو کلاس روم میں بند کر دیا اورپھر اسے لوہے کی سلاخ اور جھاڑو سے تشدد کانشانہ بنایا۔ متاثرہ بچے نے کہاکہ شرما نے اس کا گلہ گھونٹنے کی بھی کوشش کی۔ ناگرہ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او دیویندر ناتھ دوبے نے بتایا کہ اسکول کے دوسرے عملے نے لڑکے کو بچالیا۔طالب علم کے اہل خانہ نے اسکول کے باہر احتجاج کیا۔بلاک ایجوکیشن آفیسرایس ایچ او کے ساتھ اسکول پہنچے اور اہل خانہ کو ملزم استاد کے خلاف سخت کارروائی کا یقین دلایا۔ حکام نے بتایا کہ بی ای او کی رپورٹ کی بنیاد پر استاد کرشنا موہن شرما کو معطل کر دیا گیا ہے۔ایس ایچ او نے کہا کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button