مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر : مختلف علاقوں میں شہید جنرل سرفراز علی کی تصاویر والے پوسٹر چسپاں

سرینگر05 ستمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں06ستمبر کو یوم دفاع پاکستان کے موقع پر شہید پاکستانی جنرل سرفراز علی سومرو کی تصاویر والے پوسٹرزمختلف علاقوں میںچسپاں کئے گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پوسٹرز سرینگر، شوپیاں، گاندربل، پلوامہ اور دیگر اضلاع کے مختلف علاقوں میں چسپاں کئے گئے ہیں۔پوسٹرز میں ” وہ وقت دور نہیں جب کشمیر آزاد ہوگا اور کشمیری عوام کو ان کے حقوق ملیں گے، دشمن کوناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا، اورہمارا دشمن اپنے وسائل اور سو شل میڈیا کے ذریعے مایوسی پھیلانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے، بہتر ہے کہ دشمن اپنا مذموم ایجنڈا ترک کر کے اقلیتوں کو ان کے حقوق دے اور ناجائز قبضہ ختم کردے ”جیسے شہید جنرل سرفراز علی کے بیانات درج ہیں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button