بھارت

مغربی بنگال : کشتی الٹنے سے بی ایس ایف اہلکار ہلاک

body

کولکتہ: بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں بارڈر سیکورٹی فورس کاایک اہلکار دریا میں کشتی الٹنے کی وجہ سے ڈوب کر ہلاک ہو گیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بی ایس ایف کے ایک عہدیدار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ہلاک ہونیوالے اہلکار ریاض احمد راتھر کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے علاقے لولاب سے تھا جو گشت پر مامور تھا اور تیز ہوا کے باعث دریا میں کشتی الٹنے سے ڈوب کر ہلاک ہو گیا ہے۔دریا سے ریاض کی لاش نکال لی گئی ہے اور اسے آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے اسکے آبائی علاقے بھجوا دیاگیا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button