بھارت

مخالف آوازوں کو خاموش کرانے کے لئے مودی کے دوست نے این ڈی ٹی وی خریدلیا

نئی دہلی30نومبر(کے ایم ایس)نئی دہلی ٹیلی ویژن لمیٹڈ(این ڈی ٹی وی) جسے بھارت میں ایک آزاد نیوز چینل سمجھا جاتا ہے، اب اپنی غیر جانبداری کو برقرار نہیں رکھ سکے گا کیونکہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دوست گوتم اڈانی کی ملکیت اڈانی گروپ این ڈی ٹی وی کے مالکانہ حقوق حاصل کرنے جارہا ہے۔
اس اقدام سے این ڈی ٹی وی کے بانی پرونائے رائے اور رادھیکا رائے آر آر پی آرہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر کے عہدوں سے مستعفی ہونے پر مجبور ہوئے۔ آر آر پی آر ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ این ڈی ٹی وی کی پروموٹر کمپنی ہے۔ اس کے پاس نیوز چینل میں 29.18فیصد حصہ داری ہے جسے اب اڈانی گروپ خریدنے جا رہا ہے۔ این ڈی ٹی وی نے کہا کہ آر آر پی آر ہولڈنگ نے سدیپتا بھٹاچاریہ، سنجے پگالیا اور سینتھل سنیہ چنگلوارائن کو بورڈ کے ڈائریکٹر کے طور پر مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔اڈانی گروپ نے اگست میں اعلان کیا تھا کہ وہ پروموٹر کمپنی رادھیکا رائے پرونائے رائے ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے29.18فیصد حصص حاصل کرے گا۔ این ڈی ٹی وی نے اس وقت کہا تھا کہ یہ سودا رضامندی یا رادھیکا رائے اور پرونائے رائے کو کسی قسم کا نوٹس بھیجے بغیر کیاگیا ہے۔نومبر میں اڈانی گروپ نے جو بندرگاہوں سے توانائی تک کے شعبوں میں کام کرتا ہے، این ڈی ٹی و ی میں اضافی 26فیصدحصص حاصل کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس سے گروپ کے مجموعی حصص 55.18فیصد ہو جائیں گے جو اسے این ڈی ڈی وی کے مالکانہ حقوق حاصل کرنے کے لیے کافی ہیں۔بھارت میں سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ این ڈی ٹی وی کا معاہدہ نہ صرف مخالف آوازوں کو خاموش کرنے کی مودی حکومت کی کوششوں کا حصہ ہے بلکہ یہ ملک میں بی جے پی حکومت کے ہندوتوا ایجنڈے کو آگے بڑھانے کا ایک ذریعہ بھی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button