بھارت

بہارکے وزیر اعلیٰ کی راہول گاندھی سے ملاقات،حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پر تبادلہ خیال

نئی دلی 06ستمبر (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے کانگریس پارٹی کے لیڈر راہول گاندھی سے ملاقات کی اور بھارت کی موجودہ سیاسی صورتحال اور اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
نتیش کمار نے جنتا دل(سیکولر) کے سربراہ ایچ ڈی کمارسوامی سے بھی ملاقات کی۔کانگریس کے سابق سربراہ کی رہائش گاہ پر راہول گاندھی اورنتیش کمار کے درمیان ملاقات تقریبا ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ کمار کے ساتھ بہار کے آبی وسائل کے وزیر اور جنتا دل(یونائیٹڈ) کے لیڈر سنجے کمار جھا بھی موجود تھے۔نتیش کمار کی طرف سے آر جے ڈی، کانگریس اور بائیں بازو کی جماعتوں کی حمایت سے ‘مہاگٹھ بندھن’ حکومت بنانے کے بعد سے راہول گاندھی کے ساتھ یہ پہلی ملاقات ہے ۔نتیش کمار نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے شرد پوار، عام آدمی پارٹی کے اروند کیجریوال، سی پی آئی (ایم) کے سیتارام یچوری، سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اور آئی این ایل ڈی کے سربراہ اوم پرکاش چوٹالہ سمیت کئی اپوزیشن لیڈروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔نتیش کمار 2024کے لوک سبھا انتخابات کے لیے تمام اپوزیشن جماعتوں کو بی جے پی کے خلاف متحد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button