مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر:محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران بھارتی فوجی ہلاک
سرینگر16 اپریل (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج ضلع اسلام آباد میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجی ضلع کے علاقے وتنار کوکرناگ میںایک حملے کے دوران ہلاک ہوگیا۔ ایک سینئر پولیس افسر نے صحافیوں کو بتایا کہ حملے میں بھارتی فوج کی19RRکا ایک اہلکار گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔افسر نے کہا کہ اسے علاج کے لیے فوری طور پر قریبی اسپتال میں منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔آخری اطلاعات آنے تک بھارتی فوج اور پولیس کی طرف سے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری تھی۔