مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیریوں کوہر محاذ پر مایوس کرنے پر کانگریس کی مودی حکومت پرتنقید

 

سرینگر21نومبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس نے کشمیری عوام کو ہر محاذ پر مایوس کرنے پربی جے پی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کشمیریوں کے ساتھ نئی دہلی کے رویے کو سوتیلی ماں جیسا رویہ قرار دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر میں کانگریس کے صدر وقار رسول وانی نے ضلع کپواڑہ کے علاقے چیپورہ لولاب میں پارٹی کارکنوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس ہر مناسب فورم پر عوامی امنگوں کی نمائندگی اورخدمت کرنااپنا فرض سمجھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم جموں و کشمیر کے عوام کے مفادات کو نقصان پہنچانے والی پالیسیوں کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔کانگریس کے سینئررہنما غلام نبی مونگا نے پارٹی کارکنوں سے کہا کہ وہ لوگوں کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے اپنی آوازبلند کریں۔ ایک اورکانگریس رہنمارمن بھلہ نے بھی بی جے پی حکومت کو اس کی اقتصادی پالیسیوں پرتنقید کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button