مقبوضہ جموں و کشمیر

فسطائی مودی کی قیادت میں بھارت جنوبی ایشیا میں امن کو خراب کر رہا ہے

اسلام آباد 12 نومبر (کے ایم ایس)فسطائی نریندر مودی کی قیادت میں بھارت جنوبی ایشیا میں امن کو خراب کررہا ہے اور ان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے علاقائی امن کو لاحق خطرات کئی گنا بڑھ گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے ایک تجزیے میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں آر ایس ایس کی حمایت یافتہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے تسلط پسندانہ عزائم علاقائی امن اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ بھارت کئی دہائیوں سے تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔
تجزیہ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی ایشیا میںاس وقت تک دیرپا امن قائم نہیں ہوسکتا جب تک کشمیر کے دیرینہ تنازے کو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل نہیں کیا جاتا۔ مودی حکومت کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدامات یہ ثابت کرتے ہیں کہ نئی دہلی کوعلاقائی امن کی کوئی فکر نہیں۔ جموں و کشمیر پر بھارت کا مسلسل ظالمانہ قبضہ اور اس کی جنگی پالیسیاں جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کو متاثر کر رہی ہیں۔
تجزیے میں نشاندہی کی گئی کہ پڑوسیوں کے خلاف بھارت کی جارحیت کی وجہ سے جنوبی ایشیا کا امن مسلسل خطرے میں ہے ،پاکستان نے بار بار دنیا کو بھارت کی جارحانہ سرگرمیوں سے آگاہ کیا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری خطے میں امن کو خراب کرنے والے بھارتی کردار کا نوٹس لے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button