بھارت

مودی حکومت کے دور میں بھارت کئی محاذوں پرعالمی درجہ بندی میں زوال پذیرہے

نئی دہلی 10ستمبر(کے ایم ایس)مودی حکومت کے دور میں بھار ت کئی محاذوں پر عالمی درجہ بندی میں زوال پذیررہا ہے جس کی تازہ مثال انسانی ترقی کا2021کا انڈیکس ہے ۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارت اس وقت معاشی بحران سے گزر رہا ہے اور عوام کی حالت انتہائی ناگفتہ بہہ ہے۔ مودی حکومت بھلے ہی مہنگائی اور بے روزگاری کو سنگین مسائل تسلیم نہ کرتی ہو لیکن ہیومن ڈیولپمنٹ انڈیکس 2021نے واضح کر دیا ہے کہ بھارت انسانی ترقی کے معاملے میں دیگر ممالک کے مقابلے بہت پیچھے ہے۔ صرف اسی محاذ پر نہیں بلکہ کچھ دیگر محاذوں پر بھی عالمی درجہ بندی میں بھارت کا مقام بہت نیچے چلاگیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام(یو این ڈی پی)کے تحت 2021میں 191ممالک کے انسانی ترقی کے انڈیکس کی رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں بھارت 132ویں مقام پر ہے۔ اس سے پہلے 2020میںبھارت 131ویں نمبر پر تھا لیکن اس وقت یہ درجہ بندی 189ممالک پر مبنی تھی۔ رواں سال مئی میں پریس کی آزادی کے عالمی انڈیکس کی رپورٹ جاری کی گئی تھی۔ اس انڈیکس میں بھارت کی درجہ بندی 142ویں مقام سے پھسل کر 150ویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ رپورٹرس وِدآئوٹ بارڈرز نامی عالمی ادارے نے یہ رپورٹ جاری کی تھی۔ اسی طرح2021کے بھکمری کے عالمی انڈیکس میں 116ممالک کو شامل کیا گیا تھا جس میں بھارت نے 101واں مقام حاصل کیا۔ یہ رپورٹ گزشتہ سال اکتوبر میں جاری کی گئی تھی۔ رپورٹ میں پڑوسی ممالک پاکستان، بنگلہ دیش اور نیپال بھارت سے آگے بتائے گئے ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ 2020میں بھکمری کے عالمی انڈیکس میں بھارت 107ممالک میں 94ویں مقام پرتھا۔جہاں تک جمہوریت کا تعلق ہے توبرطانیہ کے اکونومسٹ انٹلیجنس یونٹ نے 2020 کی عالمی درجہ بندی میں بھارت کو 53ویں مقام پر رکھا جو خود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہورت کہتا ہے۔ 2019میں بھارت 51ویں مقام پر تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button