مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت جدوجہد آزادی کشمیر کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے ، ماس موومنٹ

 

سرینگر28 ستمبر (کے ایم ایس )
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں جموں و کشمیر ماس موومنٹ نے کہاہے کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو کمزور کرنے کی اپنی مذموم کوششوںمیں ناکامی کے بعد اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ماس موومنٹ کے سیکریٹری اطلاعات شبیر احمد نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہاکہ مودی حکومت بھارت کی بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کے ذریعے کشمیری حریت پسند عوام اور تحریک آزادی کشمیر کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو کمزور کرنے میں ناکامی کے بعد اب اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے اور این آئی اے کے ذریعے کشمیری حریت رہنمائوں اور حریت پسند عوام کے خلاف پرانے جھوٹے مقدمات دوبارہ کھولے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کی اس گھنائونی سازش کا واحد مقصد مزید حریت رہنمائوں اور کارکنوںکو پابند سلاسل کرنا ہے ۔تاہم شبیر احمد نے کہاکہ کشمیری عوام بھارت کو اس کے مذموم عزائم میں ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ کشمیریوںکی جدوجہد آزادی کو فوجی طاقت کے بل پر کچلنے کیلئے بھارتی سامراج نے وحشیانہ ظلم وتشدداور غیر اخلاقی ہتھکنڈوںکواستعمال کیا لیکن وہ کشمیریوںکے جذبہ حریت کو کمزور کرنے میں ناکام رہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button