مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں وکشمیرکی خصوصی حیثیت کی بحالی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے: عمر عبداللہ

سرینگر11ستمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںنیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت تین سال قبل بھارتی حکومت کی طرف سے منسوخ کی گئی دفعہ 370کی بحالی کے لیے جمہوری، آئینی اور سیاسی طور پر جدوجہد جاری رکھے گی۔
عمر عبداللہ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ ان کی جماعت کا جس نے بھارتی سپریم کورٹ میں 5اگست 2019 کو بھارتی حکومت کی طرف سے دفعہ370کی منسوخی کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے ایک درخواست دائر کی ہے، کیس بہت مضبوط ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم لوگوں کو گمراہ نہیں کر رہے ہیں اور نہ ہی دفعہ 370کی بحالی کے لیے قانون کو اپنے ہاتھ میں لے رہے ہیں۔ ہم اسے واپس لانے کے لیے جمہوری، آئینی اور سیاسی طور پر لڑتے رہیں گے۔ یہ ہمارا حق ہے۔عمر عبداللہ نے کہاکہ میں دفعہ370سے دستبردار نہیں ہوں گا۔ ہمیں سپریم کورٹ پر بھروسہ ہے لیکن ہماری ایک ہی درخواست ہے کہ وہ کم از کم ہماری بات سنے۔ ہمیں یقین ہے کہ ہمارا کیس مضبوط ہے، سپریم کورٹ وقت لے رہی ہے۔ لگتا ہے کہ وہ بھی جانتے ہیں کہ یہ کیس مضبوط ہے۔ این سی رہنما نے کہا کہ بھارتی حکومت سے دفعہ370کے تحت کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کی توقع نہیں کی جا سکتی کیونکہ اس نے اسے چھین لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک سیاسی لڑائی ہے اور وہ اسے ضرور جیتیں گے اور جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو بحال کرائیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button