بھارت

بھارت کو 45 برسوں میں سب سے زیادہ بے روزگاری کی شرح کا سامنا ہے ، راہول گاندھی

نئی دہلی 16 ستمبر (کے ایم ایس)کانگریس کے سینئر رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ بھارت کو گزشتہ 45 برسوں میں سب سے زیادہ بے روزگاری کی شرح کا سامنا ہے۔
راہول گاندھی، جنہوں نے بھارت جوڑو یاترا (یونائٹ انڈیا مارچ)کا آغاز کیا ہے آج ضلع کولام کے علاقے نندکارا پہنچے۔ انہوں نے یہ مارچ 7 ستمبر کو شروع کیا تھا ۔
انہوں نے اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں کہا کہ وہ مارچ کے دوران بہت سے نوجوانوں سے مل رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی طاقت کو بروئے کار لایا جائے تو قوم تیزی سے ترقی کر سکتی ہے۔انہوںنے کہا کہ اس وقت بھارت میں گزشتہ 45 سالوں میں سب سے زیادہ بے روزگاری ہے، پڑھے لکھے نوجوان روزگار کی تلاش میں بھٹک رہے ہیں اور مایوس ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کے مستقبل کو مضبوط کریں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button