انسانی حقوق

کل جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے دفتر کے باہر بھارت کے خلاف مظاہرہ ہوگا

جنیوا20ستمبر(کے ایم ایس)کل جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ہیڈ کوارٹر کے باہر بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس کا مقصدعالمی برادری کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیرمیں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کی طرف مبذول کرانا ہے۔
مظاہرے کا اہتمام تحریک کشمیر یورپ اور یو این ایچ آر سی کے51ویں اجلاس میں شرکت کے لیے آنے والے کشمیری وفد نے کیا ہے۔احتجاج کا مقصد اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں شرکت کرنے والے مندوبین اور عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت کے فوجی مظالم، حراستی قتل، املاک کی بڑے پیمانے پر تباہی، اجتماع اور اظہار رائے کی آزادی پر پابندیوں کے ساتھ ساتھ بھارت کی طرف سے مذہبی اور تہذیبی جارحیت کی طرف مبذول کرانا ہے۔مظاہرے کا مقصد مقبوضہ علاقے میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کرنا اور کشمیری سیاسی رہنمائوں، علمائے دین اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی جبری نظربندیوں کی مذمت کرنا بھی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button