بھارت

بھارتی سپریم کورٹ نے کرناٹک میں حجاب پر پابندی کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا

نئی دہلی 22 ستمبر (کے ایم ایس) بھارتی سپریم کورٹ نے ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں مسلم طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی ہٹانے سے انکار کے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر آج فیصلہ محفوظ کر لیا ۔
جسٹس ہیمنت گپتا اور جسٹس سدھانشو دھولیا پر مشتمل سپریم کورٹ کے بنچ نے اس معاملے میں اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا۔کرناٹک ہائی کورٹ نے رواں برس 15 مارچ کو ا±ڈپی ضلع کے گورنمنٹ پری یونیورسٹی گرلز کالج کی کچھ مسلم طالبات کی طرف سے کلاس روم کے اندر حجاب پہننے کی اجازت دینے کی درخواست کو مسترد کیا تھا۔
کرناٹک حکومت نے رواں برس 5 فروری کو اپنے ایک حکم کے ذریعے سکولوں اور کالجوں میں مسلمان طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی عائد کر دی تھی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button