انسانی حقوق

بھارت مقبوضہ جموں و کشمیرمیں یوم آزادی کی تقریبات کے انعقاد کو کوئی حق نہیں رکھتا۔ حریت رہنما

”کشمیری بھارتی قبضے سے آزادی کیلئے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں“مقبوضہ علاقے میں پوسٹر چسپاں

images (7)سرینگر :  بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیریوں کی سرزمین پر طاقت کے بل پر قبضہ جما رکھا ہے اور وہ مقبوضہ علاقے میں یوم آزادی کی تقریبات کے انعقاد کو کوئی حق نہیں رکھتا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں غلام محمد خان سوپوری، مولانا مصعب ندوی، فیاض حسین جعفری اور سبط شبیر قمی نے سرینگر میں اپنے بیانات میں کہا کہ بھارت نے 1947میں تقسیم برصغیر کے منصوبے او ر کشمیریوں کی خواہشات کو پامال کرتے ہوئے جموں وکشمیر پر قبضہ جما لیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ کشمیریوںنے بھارتی قبضے کو یکسر مسترد کر رکھا ہے اور وہ اپنی آزادی کیلئے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ بھارت نے 1947سے اب تک لاکھوں کشمیریوں کو قتل اور ہزاروںکو لاپتہ کیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ مودی حکومت نے مقبوضہ علاقے کو مکمل طور پر ایک فوجی چھاﺅنی میں تبدیل کر کے کشمیری مسلمانوں کے تمام سیاسی ، معاشرتی ، معاشی اور دینی حقوق سلب کر رکھے ہیں ۔ حریت رہنماﺅں نے کہا کہ بی جے پی کی ہندو توا بھارتی حکومت مقبوضہ علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی ایک منصوبہ بند سازش پر عمل پیرا ہے۔
انہوںنے کہا کہ کشمیریوں کا واحد قصور یہ ہے کہ وہ اپنے پیدائشی حق، حق خود اریت کا مطالبہ کر رہے ہیں جسکا نہ صرف عالمی برادری بلکہ بھارت نے بھی ان سے وعدہ کر رکھا ہے۔ انہوںنے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ بھارتی ہٹ دھرمی اور غیر حقیقت پسندانہ طرز عمل کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو انکا ناقابل تنسیخ حق، حق خود ارادیت دلانے کے لیے اس پر دباﺅ ڈالے۔
دریں اثنا مقبوضہ جموں وکشمیر کے مختلف علاقے میں پوسٹر بھی چسپاں کیے گئے ہیں جن میں کہا گیا ہے ”بھارت نے جموں کشمیر پر کشمیریوں کی مرضی کے خلاف قبضہ کر رکھا ہے، بھارت جموں و کشمیر میں اپنا یوم آزاد ی منانے کا کوئی حق نہیں رکھتا، کشمیری حق خود ارادیت کیلئے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں، بھارت کشمیریوں کو انکا غصب شدہ حق دینے کے بجائے انہیں طاقت کے بل پر دبانے کی کوشش کر رہا ہے“۔
پوسٹر سماجی رابطوں کی سائٹوں فیس بک ، ٹویٹر، وٹس ایپ وغیرہ پر بھی اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔2a745942-24c9-4439-9110-8057517c3b84 (1) 2a745942-24c9-4439-9110-8057517c3b84 2bf6d28f-f57a-49bf-a42e-fff7622ffde3 0946f05a-c111-43f8-9b7f-d841a62a0967

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button