آزاد کشمیر

مظفر آباد: یو این جنرل اسمبلی سے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی تقریر کے خلاف مظاہرہ

 

20220924_125401مظفرآباد 24ستمبر(کے ایم ایس)اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس سے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی تقریر کے خلاف آزاد جموںو کشمیر کے دارالحکومت مظفر آبادمیں پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیر اہتمام زبر دست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرے میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مظاہرین نے بینرز ، کتبے اور سیاہ جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین ”بائیکاٹ بائیکاٹ بھارت کا بائیکاٹ اور تحریک آزادی کشمیر کے حق میں دیگر فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔ چیئرمین پاسبان حریت عزیراحمدغزالی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک ایسے ملک کا وزیر خارجہ دنیا کو امن کا سبق پڑھا رہا ہے جو مقبوضہ جموں کشمیر میں گزشتہ 74برسوں میں ساڑھے چار لاکھ نہتے شہریوں کا قتل عام کرچکا ہے۔عزیز احمد غزالی نے کہا کہ بھارتی فوجیوں نے اب تک سینکڑوں کشمیریوں کو پیلٹ چھروں سے بصارت سے محروم کر دیا ہے، ہزاروں کشمیریوں کو گھروں سے اٹھا کر لاپتہ کر دیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ علاقے کے بارے میں اپنے من گھڑت اور بے بنیاد بیانات کے ذریعے عالمی برادری کو ہرگز گمراہ نہیں کر سکتا۔
اس موقع پر مشتاق الاسلام، شوکت جاوید میرخالد محمود زیدی، محمد صادق بٹ، جاوید احمد مغل، عثمان علی ہاشم، بلال احمد انصاری، ڈاکٹر محمد منظور ، عزیرعالم مغل، چوہدری محمد شہباز، ایڈووکیٹ سردار رمضان ، پرویز مغل ایڈووکیٹ اور راجہ سجید خان نے بھی خطاب کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مزید دیکھئے
Close
Back to top button