آزاد کشمیر

یاسین ملک کو مجرم قراردیے جانے کے خلاف آزاد جموں و کشمیر میں ریلیاں اور مظاہرے

 

مظفرآباد 25مئی(کے ایم ایس)بھارتی عدالت کی جانب سے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو جھوٹے مقدمے میں مجرم قراردیے جانے کے خلاف آج آزاد جموں و کشمیر میں ضلعی اور تحصیل سطح پر ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریلیوں اور مظاہروں کی کال آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے دی ہے۔تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ محمد یاسین ملک پر بھارتی حکومت کے جانبدارانہ مقدمات اور بدترین اقدامات کے خلاف زیادہ سے زیادہ تعداد میں مظاہروں میں شرکت کریں۔اس سلسلے میںمظفرآباد میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین گروپ کے دفتر کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ کفن پہنے اورہاتھوں کی زنجیر بناتے ہوئے مظاہرین نے بینرز اورپلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر محمد یاسین ملک سمیت تمام حریت رہنمائوں کی فوری رہائی کے مطالبات درج تھے۔مظاہرین نے بھارت کے خلاف اورآزادی کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیاکہ وہ جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظربندکشمیری قیادت کو بچانے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button