مقبوضہ جموں و کشمیر

محبوبہ مفتی کی راجوری میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو شہریوں کے قتل کی مذمت

سرینگر17 دسمبر (کے ایم ایس):بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ضلع راجوری میں دو شہریوں کے قتل کی مذمت کی ہے۔
فوجیوں نے کمل کمار اور سریندر کمار نامی شہریوں کو جمعہ کے روز پونچھ راجوری شاہراہ کے قریب اپنے ایک کیمپ کے باہر گولیاں مار کر ہلاک کیا۔
محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ فوجیوں کی فائرنگ سے دو بے قصورجانیں چلی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ مجرموں کو سزا اورمتاثرہ خاندانوں کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے المناک واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button