بھارت

کانگریس 2024 کے آئندہ انتخابات میں بی جے پی کو شکست دے گی ، ملکارجن کھڑگے

نئی دلی 22فروری (کے ایم ایس)
بھارت میں کانگریس پارٹی کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی دیگر ہم خیال جماعتوں کے ساتھ مل کر آئندہ سال ملک میں ہونے والے عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو شکست دے گی ۔انہوںنے کہاکہ کانگریس 27فروری کو ناگالینڈ اسمبلی کے انتخابات میں بھی بی جے پی کو سخت مقابلہ کریگی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ملکارجن کھڑگے نے دیما پور کے دیپھوپر ولیج پبلک اسکول میں انتخابی ریلی سے خطا ب میں بی جے پی پرکڑی تنقید کی۔ انہو ں نے نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ جمہوریت میں ہیں، آپ کو یاد رکھنا چاہیے کہ آپ مطلق العنان نہیں ہیں، آپ آمر نہیں ہیں، آپ کو عوام نے منتخب کیا ہے اور عوام آپ کو2024کے عام انتخابات میں سبق سکھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے ناگالینڈ کے عوام کو دھوکہ دیا ہے کیونکہ بھگوا پارٹی نے حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے راتوں رات حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا۔ کانگریس لیڈر نے کہاکہ بی جے پی نے چیف منسٹر کو بلیک میل کرکے نہ صرف یہاں حکومت بنائی بلکہ 6-7دیگرریاستوںمیں بھی اس نے ایم ایل اے پر دبائو ڈالا اور وہاں کی حکومتوں کو گرادیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی 2024کے عام انتخابات کے لیے حکمت عملی پر کام کرنے کے لیے دیگر ہم خیال جماعتوں کے ساتھ بات کر رہی ہے۔بی جے پی کو اکثریت حاصل نہ ہونے کی پیشین گوئی کرتے ہوئے کھڑگے نے کہاکہ کانگریس قیادت کرے گی اور ہمیں اکثریت ملے گی، ہم آئین پر عمل کریں گے ۔کانگریس صدر نے یہ بھی الزام لگایا کہ بی جے پی آئین کی بات کرتی ہے لیکن اس کی حرکتیں غیر جمہوری ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button