مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر جموں ہائی وے پر پھلوں سے لدے ٹرکوں کو روکناانتظامیہ کی بے حسی ہے: طارق قرہ

جموں26ستمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پارلیمنٹ کے سابق رکن اور کانگریس ورکنگ کمیٹی کے رکن طارق حمید قرہ نے کہا ہے کہ سرینگر جموں ہائی وے پر پھلوں سے لدے ہزاروں ٹرکوں کو روکنا ایک غیر انسانی فعل اور انتظامی ناکامی ہے۔

طارق حمید قرہ نے ایک بیان میں کہا کہ قاضی گنڈ اور اس کے آس پاس سرینگر جموں ہائی وے پر پھلوں سے لدے تقریبا 8000 ٹرک پھنسے ہوئے ہیں اور ان کی روانگی میں رکاوٹیں دور نہ کرنا جموں و کشمیر انتظامیہ کی ناکامی اوربے حسی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے پھلوں سے لدے ٹرک ہائی وے پر رکے ہوئے ہیں جس سے سیب کی صنعت کو بہت زیادہ نقصان ہو رہا ہے اور اس کے نتیجے میں پھلوں کی صنعت سے وابستہ ہزاروں لوگوں کی روزی روٹی بھی ختم ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کو ٹرکوں کی نقل و حرکت کو ترجیح دینی چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button