مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر:ایک نوجوان کی لاش اسلام آباد سے برآمد
سرینگر30دسمبر(کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع اسلام آباد میں ایک نوجوان پراسرار طور پر مردہ پایا گیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کے علاقے نوگام ویری ناگ میں مقامی لوگوں نے نوجوان کی لاش دیکھی اور اس کی اطلاع پولیس کو دی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ بعد ازاں پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسلام آباد ٹائون کے ایک ہسپتال منتقل کردیا۔ نوجوان کی شناخت نوگام ویری ناگ کے رہائشی اعجاز احمد وگے کے طور پرہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق نوجوان گزشتہ شام سے لاپتہ تھا۔