مقبوضہ جموں و کشمیر
گاندربل میں آتشزدگی کے دوران زور دار دھماکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس
سرینگر26ستمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع گاندربل کے علاقے باروسہ میں آدھی رات کو آ تشزدگی کے ایک واقعے کے دوران زور دار دھماکوںسے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔
علاقے میں ایک گودام میں آگ لگی جس نے ملحقہ دو دیگر دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ لوگوںکا کہنا ہے کہ گیس کے دو سلنڈر پھٹنے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔لوگوں نے موقع پر جا کر پولیس اور فائر فائٹرز کو مطلع کیاجنہوں نے سخت کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ان تینوں دکانوں میں پڑا تمام سامان تباہ ہوگیاہے۔ ابتدائی تخمینے سے پتہ چلا ہے کہ لاکھوںکی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ شاپنگ کمپلیکس باروسہ گاندربل کے رہنے والے عبدالغنی کی ملکیت تھا۔